10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

پولیس مولانا سمیع الحق کے قا تلوں کا سراغ لگانے میں تا حال نا کام


پاکستان

05/Nov/2018

News Viewed 1756 times

پولیس مولانا سمیع الحق کے قا تلوں کا سراغ لگانے میں تا حال نا کام

پولیس نے جے یو آئی(س) کے سربرہ مولانا سمیعالحق کے قاتلوں کا چار دن گزر جانے کے باواجود پتہ لگانے میں ابھی تک ناکام رہی ہے،مولاناسمیع الحق کو چار دن پہلے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں قتل کیا گیا تھا،قاتل نے اُنھی کے گھر کے اندر داخل ہوکر قتل کیاگیاتھا،پولیس کے ہائی پروفائل کیس کی مختلف زاویوں سے تفتیش کی جارہی ہے، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے حاصل ہونے والی سی ٹی وی فوٹیج کو بھی دیکھا جا رہا ہے،لیکن ابھی تک پولیس ملزمان کا پتہ لگانے میں ناکام رہی ہے۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ مولاناسمیع الحق کو بہت بُری طرح سے قتل کیا گیا ہے،تفتیشی افسران کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے ہوسکتا ہے،نادرا کو بھیجے جانے والے فنگر پرنٹس کی رپورٹ آج ملنے کی توقع ہے۔

مز ید پڑ ھیں :مولانا سمیع الحق قا تلانہ حملہ میں شہید


ان سب کے علاوہ پولیس نے مولاناسمیع الحق کے بیٹے سے قاتلوں کی شناخت کے لیے رابطہ کرے گی۔

متعلقہ خبریں