29/Mar/2019
News Viewed 2222 times
ابوظہبی میں ہونے والی پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کا چوتھا میچ شروع ہونے سے پہلے ہی قومی ٹیم کے کپتان شعیب ملک زخمی ہو گئے اور اب میچ نہیں کھیل سکتے ۔
ذرائع کے مطابق پاک آسٹریلیا کے درمیان ون دے سیریز کا چوتھا میچ دبئی میں کھیلا جائے گا ۔اس سے پہلے کھیلے جانے والے تینوں میچز میں پاکستان کو آسٹریلیا کی جانب سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
مزید جانیں:پانچویں کلاس کا رزلٹ جاننے کے لیے یہاں کلک کریں
مزید جانیں:آٹھویں کلاس کا رزلٹ جاننے کے لیے یہاں کلک کریں
ون دے سیریز کے پہلے تین میچ ابو ظہبی میں کھیلے گئے ہیں ۔پاکستان ٹیم کی کپتانی شعیب ملک کر رہے تھے مگر ٹریننگ کے دوران زخمی ہونے کی وجہ سے اب میچ نہیں کھیل پائیں گے۔جس کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر کھلاڑی عماد وسیم کو کپتان منتخب کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی اب شعیب ملک کی جگہ عماد وسیم کو ون ڈے کیپ دی جائے گی۔
دبئی میں ہونے والاچوتھاون ڈے میچ بھی اگرکینگروز نے جیت لیا تو قومی ٹیم کا یہ آخری میچ ہوگا۔اس سے قبل ہونے والے تینوں میچز میں پاکستان کو شکست ملی تھی۔پہلے اور دوسرے میچ میں آسٹریلیا 8،8وکٹوں سے بازی لے گیا اور تیسرے میچ میں 80رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
پاک آسٹریلیا کا چوتھا ون ڈے 29مارچ کو شام 4بجے دبئی میں کھیلا جائے گا۔