10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

وفاقی کابینہ کا172 افراد کے نام نہ نکالنے کا فیصلہ


سیاسی

02/Jan/2019

News Viewed 2101 times

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں عدالتی حکم کی روشنی میں 172 ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جانے سے متعلق معاملے پر نظرثانی کی گئی۔ سپریم کورٹ نے ان ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے فیصلے پر کابینہ کو نظر ثانی کا حکم دیا تھا, پہلے تمام افراد سے متعلق جے آئی ٹی کی سفارشات کا علیحدہ علیحدہ جائزہ لیا جائیگا، اس کے بعد پھر کوئی فیصلہ کیا جائے گا, اجلاس میں کابینہ غربت کے خاتمے کے حوالے سے کوآرڈینیشن کونسل کے قیام، قائد اعظم مزار مینجمنٹ بورڈ کی از سر نو شکیل، دبئی ایکسپو کے لئے 50 لاکھ ڈالر گرانٹ اور نرسنگ کونسل کے ارکان کے تقرر کی منظوری دے گی۔

آ گے بھی پڑھیں: نواز شریف نے سزا کیخلاف اپیل دائرکردی


اس کے علاوہ کراچی ٹرانسفارمیشن کے لئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی، غیر معیاری اسٹینٹس، پاکستان اور چین کے درمیان سزا یافتہ قیدیوں کا تبادلہ بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔ اجلاس میں کابینہ کی جانب سے آصف علی زرداری، بلاول بھٹو، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کے معاملے پر بھی نظر ثانی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں