29/Mar/2019
News Viewed 1726 times
لاہور کی یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز میں فرانس کی زبان فرنچ میں ڈپلومہ حاصل کرنے والے طالب علموں کو فرانس نے اعلیٰ تعلیم کے لیے سکالر شپ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز میں فرنچ زبان سیکھنے والے طلبہ کو سرٹیفکیٹ دینے کے لیے تقریب منعقد کی گئی جس میں فرانسیسی سفیرمارک بریٹی مہمان خصوصی تھے ۔اس تقریب کا اہتما م یونیورسٹی میں ہی کیا گیا ۔
مزید جانیں:پانچویں کلاس کا رزلٹ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
مزید پڑھئیے:آٹھویں کلاس کا رزلٹ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
لاہور کی یونیورسٹی سے فرنچ زبان میں ڈپلومہ حاصل کرنے والے طلبہ کو فرانسیسی سفیر مارک بریٹی نے فرانس میں اعلیٰ تعلیم کے لیے سکالر شپ دی گئی ۔41طلبہ کو اس سرٹیفکیٹ سے نوازہ گیا فرانسیسی سفیر کا کہنا تھا کہ طلبہ نے بڑی اچھی کارکردگی دکھائی اور فرنچ زبان سکھانے کا ڈپلومہ کامیاب رہا ہے۔
وائس چانسلر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے کہا کہ یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کو پنیر بنانے میں فرانس کی مدد کی ضرورت ہے۔