08/Dec/2018
News Viewed 2007 times
بالی ووڈ کی ادا کارہ سارہ علی خان کی پہلی ہی فلم پر بھارتی ریاست نے اترنے سے پہلے ہی اُس پر پابندائی لگا دی گئی۔ اُس فلم کا نام کیدارناتھ تھا، سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی پہلی بالی ووڈ فلم کیدارناتھ منظر عام پر آگئی ہے، لیکن اس کے بعد سے ہی فلم مشکل کا شکار بھی ہو گئی ہے۔ ہندوا نتہا پسندوں نے فلم پر بھارتی ریاست اترکھنڈ کے سات اضلاع دیہرہ دون، ہریدوار، نینی تال، اودھم سنگھ نگر، پوری، تہری اور آلمورہ میں پابندی عائد کر دی۔ ہندوانتہا پسندوں کا فلم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ فلم لو جہاد کی تشہیر کا باعث بن رہی ہے لہذا امن اور سلامتی کو قائم رکھنے کے لیے فلم کو بند کیا جائے، واضح رہیکہ اس سے پہلے بھی ہندوانتہا پسندوں کی طرف سے فلم پر ملک بھر میں پابندی لگانے کے لیے اترا کھنڈ ہائی کورٹ میں درخواست جمع کی گئی تھی، لیکن ابھی کے لیے عدالت کی طرف سے درخواست خارج کر دی گئی تھی، دوسری طرف فلم کیدارناتھ پچھلے دنوں میں ریلیز کر دی گئی ہے، سارہ علی خان اپنی فلم کو لے کر بہت خوش اور پُرامید تھیں کہ ان کی یہ فلم شائقین کو بہت پسند آئے گی۔
مزید بھی پڑھیں:2.0 نے 4دن میں400کروڑ کما لیے
لیکن ہوا اس کے اُلٹ بھارتی تجزیہ نگارترن آدرش نے فلم کو فلوپ قرار دیتے ہوئے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی اداکاری کو عامیانہ جب کہ سارہ علی خان کی اداکاری کو بھرپور دات دی