26/Mar/2019
News Viewed 1803 times
یوم پاکستان 23مارچ پر مہوش حیات کو پاکستانی فلم انڈسٹری کی جانب سے تمغہ امتیاز سے نوازہ گیا جس کے متعلق کافی لوگوں کو خوشی ہوئی جبکہ کچھ لوگوں نے اس کے خلاف مزاحمت بھی کی ہے۔
تمغہ امتیاز ملنے پر مہوش حیات کا کہنا تھا کے انہوں نے اس کے بارے میں سوچا بھی نہیں تھا اور یہ ایوارڈ پا کر بہت خوشی محسوس کر رہی ہیں۔ان کے چاہنے والوں نے بھی انہیں سراہا مگر اسکے ساتھ کچھ لوگوں نے تنقید کی کہ ان کو کس بنا ء پر اس ایوارڈسے نوازہ گیا ۔
مزید پڑھئیے:فلم سٹار ریما کا ہلال امتیاز ایوارڈملنے پر خوشی کا اظہار
لوگوں کا کہنا ہے کہ تمغہ امتیاز ایسی شخصیات کو دیا جاتا ہے جنہوں نے ملک و قوم کے لیے کوئی کام سر انجام دیا ہو یا قوم کے لیے آسانیاں پیدہ کی ہوں مگرمہوش حیات نے فلم انڈسٹری میں کام کیا ہے انہوں نے ایسا کوئی کام سر انجام نہیں دیاپھر انہیں کس بات پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
جہاں مہوش حیات کے مداحوں نے انہیں فخر پاکستان قرار دیا وہی کچھ شخصیات نے ان پر تنقید کی اور ٹوئیٹر پرایک شخص ’وقاص مغل ‘ نے پیغام میں لکھا کہ ’’کونسی انسانی خدمات سر انجام دی ہیں آپ نے ؟
کونسا ایسا معرکہ سر کیا ہے کہ آپکی وجہ سے فوائد حاصل ہوئے ہوں‘‘۔
لوگوں کا کہنا تھا اس ایوارڈ کے اصل حقدار اسکوارڈن لیڈرحسن صدیقی تھے جن کی وجہ سے فوائد بھی حاصل ہیں ،تمغہ امتیاز کا مقام بہت بڑا ہے اسے بنا سوچے سمجھے کسی کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔