10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

واپڈا کا ڈیمز کے لیے 98ارب


پاکستان

11/Dec/2018

News Viewed 1706 times

واپڈا کا ڈیمز کے لیے 98ارب

ڈیمز بنانے کے لیے واپڈا کی طرف سے 98ارب کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق واپڈا نے جس امداد کا اعلان کیا ہے اس کے لیے فنڈز جلد فراہم کئے جائیں گے۔ ایک اندازے کے مطابق بھاشا ڈیم بنانے کے لیے 1500ارب روپے درکار ہیں جبکہ مہمند ڈیم کے لیے 309ارب درکا ر ہیں۔ واپڈا اپنی طرف سے 98 ارب دینے کو تیار ہے۔ اطلاعات کے مطابق مہمند ڈیم سال 2019کے شروع میں بننا شروع ہو جائے گا۔ دیامر بھاشا ڈیم سال 2019کے درمیان میں تعمیر ہونا شروع ہو گا،اس ڈیم کو بننے میں 9سال لگیں گے جبکہ مہمند ڈیم کو بننے میں 6سال لگیں گے۔ دیامر بھاشا ڈیم کو بنانے کا کام دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ واپڈا پاور ہاؤس بنانے کے لیے پیسوں کا انتظام واپڈا ایکویٹی ، سپلائر کریڈٹ اور بین الاقوامی ادارے کریں گے۔ 

آگے بھی پڑھیں: ڈالر ملکی تا ریخ کی بلند تر ین سطح پر جا پہنچا


سالانہ ترقیاتی کاموں کے لیے حکومت کو 30 ارب سے لیکر 35ارب تک چاہییں۔ ڈیم بنانے کے لیے بقیہ رقم کے لیے قرض لیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں