31/Dec/2018
News Viewed 2055 times
گھڑی پر رات 12 بجتے ہی سال 2019 کا استقبال آتش بازی اور برقی روشنیوں سے کیا جائے گا, سال نو کے جشن کا آغاز سب سے پہلے نیوزی لینڈ سے ہوگا جس کے شہر آکلینڈ کے معروف سٹی ٹاور کے مقام پر ہزاروں افراد جمع ہوں گے اور پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے آسمان کو چھونے والی آتشبازی کا مظاہرہ کیا جائے گا, کراچی میں سال نو کے جشن کے لیے سی ویو پر جانے اور سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور منچلوں کو سی ویو کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی, دبئی میں سال نو کو خوش آمدید کہنے کے لیے دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر آتش بازی کا مواد نصب کردیا گیا، برج خلیفہ کے علاوہ برج عرب، پام جمیرا کے آٹلانٹس ہوٹل، فیسٹیول سٹی، گلوبل ویلیج، دبئی مرینہ اور دبئی کریک پر بھی آتش بازی کی جائے گی, جاپان میں سال نو کو خوش آمدید کہنے کے لیے مختلف مندروں میں اپنی روایات کے مطابق رسومات ادا کی جارہی ہیں جب کہ امریکی شہر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر ڈھائی ہزار سے زائد ایل ای ڈی لائٹوں سے بنی کرسٹل بال کی رونمائی کی تقریب میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔
اب یہ بھی پڑھیں: دوست شمسی جزیرے کا افتتاح
نیوزی لینڈ کے آکلینڈ ہاربر برج، آسٹریلیا کے شہر سڈنی، شمالی و جنوبی کوریا، ہانگ کانگ، بیجنگ اور تائی پے میں بھی آتش بازی ہوگی۔