10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

پاکستان کی عوام بڑی مشکل کیلئے ہوجائے تیار


پاکستان

27/Mar/2019

News Viewed 1550 times

پاکستان کی عوام بڑی مشکل کیلئے ہوجائے تیار

حکومت پاکستان نے بجلی کی قیمتیں جلدبڑھانے کا اعلان کر دیا عوام پر 200ارب روپے تک کا بوجھ پڑ سکتا ہے اور اب صرف نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی کا فیصلے کا انتظار ہے۔
چئیر مین وزیراعظم ٹاسک فورس ندیم بابر نے کہا ہے کہ بجلے کی قیمتوں میں مزید دو روپے تک کا اضافہ کیا جائے گا مگر پریشانی کی بات نہیں اضافہ ایک ہی بار کرنے کی بجائے آہستہ آہستہ کیا جائے گا تاکہ عوام کو مسئلہ نہ ہو۔

مزید پڑھیئے:گزوبہ اور ڈیسکون گروپ بنائیں گے اب مہمندی ڈیم
وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ’’گزشتہ دور میں بجلی ٹیرف کے تعین میں تاخیر ہوتی رہی اور بجلی کی قیمت میں 3روپے 86پیسے کی بجائے1روپیہ27پیسے کا اضافہ کیا گیا ‘‘۔
بجلی چوری کرنے والوں کی تعداد دن بدن بڑھتی جا رہی ہے مگر 20ہزار بجلی چوروں پر مقدمات درج ہیں 2ہزار بجلی چور اس وقت جیل کی ہوا کھا رہے ہیں مگر اس کے ساتھ بجلی محکمے اندر 450افسران پربھی بجلی چوری کی کاروائی کی گئی ہے۔
الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے فیصلہ آنے کی بعد صارفین کو بجلی کی قیمت کی مد میں 200ارب روپے تک منتقل ہوں گے۔ 

متعلقہ خبریں