10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

فواد اور ماہرہ کی دی لیجنڈآف مولاجٹ کا اعلان


شوبز

08/Dec/2018

News Viewed 1669 times

فواد اور ماہرہ کی دی لیجنڈآف مولاجٹ کا اعلان

فواد اور ماہرہ کی دی لیجنڈآف مولاجٹ کا اعلان ہوگیا

 لیجنڈ آف مولاجٹ کا شائقین بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔ فلم میں پاکستانی سپراسٹار فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی اور حمائمہ ملک کو کاسٹ کیا گیا ہے لہٰذا شائقین کے لیے پاکستانی لیجنڈ اداکار سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی کی جگہ نئے دور کے اداکاروں کو دیکھنا ایک خوشگوار تجربہ ہوگا تاہم فلم ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار ہوگئی۔

آگے بھی پڑھیں:ایمن اور منیب شا دی پر پا نی کی طرح پیسہ بہا نے پر تنقید کا شکا ر


دی لیجنڈ آف مولاجٹ بننے کے اعلان کے بعد اوریجنل مولاجٹ کے پروڈیوسر سرور بھٹی اور باہو فلمز کارپوریشن نے دی لیجنڈ آف مولاجٹ کے ہدایت کار بلال لاشاری، پروڈیوسر اور فلم میں شامل اداکاروں کو کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر قانونی نوٹس جاری کیاتھا جس میں کہا گیا تھا, دی لیجنڈ آف مولا جٹ بنانے کے لیے ان کی رضامندی نہیں لی گئی۔ فلم گزشتہ کافی عرصے سے تیار تھی لیکن قانونی نوٹس کے باعث اس کی ریلیز میں تاخیر ہورہی تھی لیکن اب بالآخر فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے, فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ اگلے سال عید الفطر کے موقع پرریلیز کی جائے گی۔ فلم میں فواد خان یادگار کردار مولاجٹ اور حمزہ علی عباسی نوری نتھ کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم مولاجٹ میں یہ دونوں کردار لیجنڈ اداکار سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی نے ادا کیے تھے۔ 

متعلقہ خبریں