27/Mar/2019
News Viewed 1587 times
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کینسر میں مبتلاء دو بچیوں کی خواہش پوری کردی اور انہیں فوج کی سپاہی بنا دیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایس پی آر نے کینسر کی مریض بچیوں کو پاک فوج کا یونیفارم دیا ان کو فوج کی صلاحیت کے متعلق بتایا گیا ساتھ ہی انہیں آرمی میوزیم کا دورہ بھی کروایا گیا جہاں ان کو پاکستان کے جدید ہتھیاروں کے بارے میں بتایا گیا ۔
مزید پڑھیئے:ڈی جی آئی ایس پی آر کا غیر ملکی ادارے کو انٹرویو
کینسر کی مریض 13سالہ جویریہ عالم اور 15سالہ روبا رفیق کی دلی خواہش تھی کہ وہ پاکستان آرمی میں جائیں جبکہ کینسر کی بیماری کی وجہ سے انہیں اپنا یہ خواب پورا کرنا ناممکن لگ رہا تھا ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان دونوں بچیوں کو سپاہی بنانے کا اظہار کیا ۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حکم پر لاہور کے کور کمانڈر نے اس پر عمل کرتے ہوئے دونوں بچیوں سے ملاقات کی اور ان کو پاک آرمی کا یونیفارم فراہم کیا۔جویریہ اور روبا پاک آرمی کا یونیفارم پہن کر بہت خوش ہوئی انہوں نے پاکستان کے یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔
دیکھا جائے تو یہ پاک آرمی کا ایک بہت شاندار کارنامہ ہے جسے پاک آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور آئی ایس پی آر نے سر انجام دیا ہے