05/Apr/2019
News Viewed 1555 times
زیر صدارت کے اجلاس میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
صدارت کے اجلاس میں وزیر اعظم کو خطاب میں بتایا گیا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے دوران کوئٹہ اور گوادر میں ایک لاکھ دس ہزار مکانات تیار کیے جائیں گے جبکہ اسلام آباد میں مختلف مقامات پر 19ہزار مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ پاکستان کی عوام کے لیے ایک تحفہ ہے۔لوگ چھوٹے گھروں سے اٹھ کر اپنے اچھے گھروں
میں رہ سکیں گے۔
مزید جانیں:رمضان سے پہلے ہی یوٹیلٹی ا سٹورزپر اشیاء کی قیمت میں اضافہ
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس پرا جیکٹ میں بیرون ملک سے بڑی شخصیات نے حصہ ڈالا ہے اور وہ بھی پاکستان کی عوام کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں ۔نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے دوران مسائل تو ہونگے مگر بننے کے بعد مسائل کا نام نہیں رہے گا ہر طرف خوشحالی ہوگی اور پاکستان ایک اچھا ترقی یافتہ ملک بن کر دکھائے گا۔
پراجیکٹ شروع کرنے سے پہلے بلوچستان حکومت سے اور ایم او یو سے سائن کروائے جائیں گے پھر ہی پراجیکٹ شروع ہوگا ۔ایم او یو کے تحت کوئٹہ میں 5ہزار اپارٹمنٹ تیار کیے جائیں گے جبکہ گوادر میں 55ہزار اپارٹمنٹ اورفشر کالونی میں54ہزار اپارٹمنٹ تعمیر کیے جائیں گے۔