10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

قومی کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی


اسپورٹس

02/Apr/2019

News Viewed 2239 times

قومی کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی

پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز میں پاکستان ٹیم کو آسٹریلیا نے پانچوں میچز میں شکست دے دی قومی ٹیم آج واپس پاکستان پہنچ گئی۔

آسٹریلیااور پاکستان کے درمیان ورلڈ کپ سے دو ماہ قبل یہ سیریز شروع کی گئی جس میں قومی ٹیم نے بری کارکردگی دکھائی آسٹریلیا نے پانچوں میچز میں پاکستان کو شکست دے دی ۔پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے مزید محنت کی ضرورت ہے ۔قومی کرکٹ ٹیم کا ورلڈ کپ کے لیے ٹریننگ کیمپ لاہور میں لگایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات کے نتائج جانئیے

مزید پڑھیں:قومی ٹیم فٹنس ٹیسٹ میں ناکا م ہوگئی

پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز میںآسٹریلیا نے پہلا میچ 8وکٹوں سے جیتا دوسرے میچ میں47ویں اوور میں پاکستان کی طرف سے دیا گیا 285رنز کاہدف پورا کیا ،تیسرے میچ میں پاکستان کو 266رنز کا ہدف دیا مگر قومی ٹیم 44ویں اوور میں 186رنزبنا کر ڈھیر ہوگئی،چوتھے میچ میں پاکستان صرف 6رنز سے ہار گیااور آخری میچ میں آسٹریلیا نے 327رنز بنائے جبکہ قومی ٹیم نے 50اوورز میں 307رنز بنائے اور آخری میچ میں بھی شکست کا شکار ہو گئے ۔ 

متعلقہ خبریں