10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

پاکستان ہمیشہ کے لیے بدل جائے گا، وزیراعظم


سیاسی

19/Dec/2018

News Viewed 1886 times

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد پاکستان کو حقیقی فلاحی ریاست بنانا ہے اور پاکستان ہمیشہ کے لیے بدلنے والا ہے۔

آگے بھی پڑھیں:  نواز شریف کا اظہارافسوس


وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں ملک کی ترقی اور وسائل کو بروئے کار لانے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی، موجودہ حکومت جنوبی پنجاب کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے پر عزم ہے، جنوبی پنجاب کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف کے نظریے پر 2018 کے الیکشن میں بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، انشااللہ جنوبی پنجاب ایک ترقی یافتہ خطہ بنے گا, وزیراعظم عمران خان سے ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ کے لیے بدلنے والا ہے، ہمارا مقصد پاکستان کو حقیقی فلاحی ریاست بنانا ہے، نچلے طبقے کو اوپر لایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں