28/Mar/2019
News Viewed 1339 times
وزیر اعظم عمران خان 30مارچ کو لاہور سے کراچی جانے والی نان سٹاپ ٹرین کا افتتاح کریں گے اور لاہور ریلوے سٹیشن سے کراچی کے لیے روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اندرون ملک ایک روزہ دورہ کریں گے اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور گورنر چودھری سے خصوصی ملاقات کریں گے ۔وزیر اعظم لاہور سے کراچی جانے والی نان سٹاپ ٹرین کا افتتاح کریں گے اور لاہو ر سے کراچی روانہ ہوں گے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب انتظامی امور پر
وزیر اعظم کوخطاب دیں گے اس کے ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان صوبائی وزرائے کے کام کا جائزہ لیں گے اور محکموں کی اچھی کارکردگی پر خطاب دیں گے۔
مزید پڑھیں:تمام کالعدم تنظیموں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے:وزیراعظم عمران خان
اندرون ملک دورے کے بعد وزیر اعظم عمران خان 27اپریل کو تین روزہ دورے پر بیجنگ جائیں گے۔وزیر اعظم چین کے صدر اور دوسری اہم شخصیات سے خصوصی ملاقات کریں گے۔27اپریل کو بیجنگ دورہ میں وزیر اعظم کے ہمرا ہ وزیر خارجہ ، وزیر خزانہ اور کابینہ ارکان بھی شامل ہوں گے۔