08/Apr/2019
News Viewed 2166 times
سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں آج احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔
سابق صدر آصف علی زرداری کو عدالت میں پہلے طلب کیا گیا تھا تو انہوں نے اپنے اوپر جعلی اکاؤنٹس کیس کے متعلق جوابات جمع کرنے کے لیے عدالت سے مہلت مانگی تھی اور عدالت ان کی درخواست قبول کرتے ہوئے انہیں مہلت دے دی تھی اب ان کی مہلت کا وقت ختم ہو گیا ہے اور احتساب عدالت نے آصف زرداری کے ساتھ ان کی بہن فریال تالپور ل کو بھی عدالت میں طلب کر لیا ہے۔
مزید جانیں:آصف زرداری کا کہنا اب ہر حال میں حکومت کا خاتمہ
جعلی اکاؤنٹس کیس میں موجود 24ملزمان کو احتساب عدالت نے طلب کیا ہے اور تمام تر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔ملزمان میںآصف علی زرداری،فریال تالپور،حسین لوائی،طحہ رضا،انور مجید،
عبدالغنی مجید،زین ملک،نمر مجید،علی کمال مجید،مصطفی ذوالقرنین،عدیل شاہ،قاسم،داؤد ،اقبال نوری، اشرف،کرن امین،شہزاد،شیر محمد،نورین سلطان،ناصر شیخ،کرسٹوفرڈی کروز،غضنفر احسن،راحیل مبین اور اسلم مسعود شامل ہیں۔
جعلی اکاؤنٹس کیس کی وجہ سے آج عدالت میں ملزمان پیش ہونگے اور اس لییت عدالت کے باہر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں ۔2ہزار جوان اہلکار اور 200فوجی جوان آج ڈیوٹی پر موجود ہیں۔