15/Apr/2019
News Viewed 1756 times
اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز کو نیب آفس میں پیش ہونے کا نوٹس دیا گیا ہے اور وہ آج نیب کے سامنے پیش ہوں گے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کو لاہر ہائیکورٹ نے گرفتار کرنے کے احکام بھی دیے تھے مگر گرفتاری سے قبل ہی حمزہ شہباز نے اپنی ضمانت کی درخواست دے دی تھی اور عدالت نے ان کی درخواست قبول کرتے ہوئے انہیں ضمانت دے دی تھی ۔البتہ نیب نے انہیں گرفتار کرنے کے لیے دو بار ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا مگر کامیاب نہ ہو سکے پہلے تو ن لیگی کارکنوں کی دھمکیوں نے نیب کو خالی ہاتھ واپس آنے پر مجبور کیا دوسری بار حمزہ شہباز گھر سے ہی لا پتہ تھے ۔
مزید پڑھیں:غصے میں فیصلہ کرنا نقصان کا باعث بن سکتا ہے :بلاول بھٹو
حمزہ شہباز کو نیب نے نوٹس جا ری کیا تھا جس کی وجہ سے آج حمزہ شہباز نیب آفس میں پیش ہوں گے۔نیب افسران ان کے خلاف درج کیسز کے بارے میں سوالات کرے گیں حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں ،صاف پانی اور رمضان شوگر مل کے کیس درج ہیں ۔