15/Apr/2019
News Viewed 2291 times
پاکستانی فلم ’’چوہدری اسلم‘‘ سال 2020میں رلیز ہوگی جس میں کراچی کے شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کوا خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
ہدایت کار عظیم سجاد نے اس فلم کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا ہے اور فلم کواگلے سال 2020 میں رلیز کرنے کا اعلان کیا ہے ۔فلم کا تمام سین کراچی میں شوٹ کیا جائے گا البتی کچھ شوٹنگ ایبٹ آباد میں بھی کی جائے گی فلم کراچی کے ان حالات پر بنائی گئی ہے جن حالاتوں سے ایس ایس پی چوہدری اسلم نے کراچی کو نجات دلایا جو کہ مداحوں کو بہت پسند آئے گی مگر پسند آنے سے زیاد ہ اہم ان کوا خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ہدایت کار عظیم سجاد کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس کے شیر دل کہلانے والے چوہدری اسلم پر فلم بنانے کا مقصد صرف انہیں اخراج تحسین پیش کرنا ہے۔
مزید جانیں:پاکستانی فلم ’’رانگ نمبر 2‘‘عید الفطر پر رلیز ہوگی
چوہدری اسلم ایک بہادر اور پرجوش شخص تھے ان کے گھر پر حملہ ہونے کے باوجود انہوں نے دہشتگردوں کے خاتمے کا اعلان کیا اور کراچی کو پھر سے ایک پر امن شہر بنایا بھی ہے مگر اپنی زندگی کی دوڑ وہ ہار گئے قوم کو ان کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ انہوں نے کرزاچی میں امن پیداکیا ۔انہوں نے اپنے گھر پر حملہ ہونے کے بعد کسی بھی ڈر خوف کی جگہ ہمت سے کام لیا اور دہشتگردوں کے خلاف اعلان کیا اس خطاب میں انہوں نے ایک جملہ بولا جو آج بھی مشہور ہے انہوں نے کہا کہ’’ دہشتگردوں نیشیر کے منہ میں ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔‘‘ چوہدری اسلم 9جنوری کو لیاری ایکسپریس وے پر دہشتگردوں کے حملے سے شہید ہوئے تھے۔
فلم میں شہید چوہدری اسلم کا اہم کردارطارق اسلام ادا کر رہے ہیں ۔اس کے علاوہ ارباز خان سابق ایس ایس پی راؤانوار اور شمعون عباسی شہید چوہدر ی اسلم کے ڈرائیور کا کردار ادا کریں گے۔