10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس فر وخت ہو گئے


اسپورٹس

21/Dec/2018

News Viewed 1952 times

گزشتہ 3 سال کے لئے 15 ملین ڈالر کا معاہدہ ہوا تھا۔

پی سی بی کے مطابق بلز کنسورشیم کے ساتھ 3 سال کا معاہدہ طے پاگیا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اس سال کے کنٹریکٹ سے گزشتہ کنٹریکٹ سے 358 فیصد زیادہ حاصل ہوں گے، پی سی بی کی پریس ریلیز کے مطابق نشریاتی اور لائیو اسٹریمنگ کے معاملات طے پا گئے ہیں، اس ضمن میں دیگر تفصیلات پر غور کرتے ہوئے معلومات میڈیا کو فراہم کر دی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل 4کے شیڈول کا اعلان ہوگیا


چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ ہدف سے زیادہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، معاہدہ اس بات کا ثبوت ہے کہ شائقین اور اسپانسرز کی پی ایس ایل میں گہری دلچسپی برقرار ہے، نشریاتی حقوق میں دلچسپی لینے والے تمام امیدواروں کے شکر گزار ہیں، یاد رہے کہ گزشتہ 3 سال کے لئے 15 ملین ڈالر کا معاہدہ ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں