10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

نواز اور زرداری سونے کے انڈے کھا کر کڑک


سیاسی

07/Dec/2018

News Viewed 1835 times

نواز اور زرداری سونے کے انڈے کھا کر کڑک

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور زرداری کے پیسے ضبط کر کے قرضے لینے سے بچا جا سکتا ہے ،زرداری نواز، خواجہ آصف اور خورشید شاہ سونے کے انڈے کھانے والی مرغیاں ہیں ،اب کڑک ہو گئے قوم چاہتی ہے ان کو ذبح کریں ، یہ ہمیں کس منہ سے معیشت پر لیکچر دے رہے ہیں ، نواز اور زرداری ان دونوں کی حیثیت ایسی ہے جیسی اقتدار کے بعد جنرل یحیٰ اور ایوب خان کی تھی۔

آگے بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی سیاسی پناہ کی درخواست ان کا چور ہونا ثابت کرتی ہے


لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف، آصف زرداری اور ان کے 5 ،7قریبی لوگوں کے لیے آرڈیننس لانا چاہیے کہ 3 ماہ میں اربوں روپے کا حساب دیں۔

متعلقہ خبریں