10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

عالمی بینک کاپاکستان کے ساتھ معاونت جاری رکھنے کا اعلان


پاکستان

11/Apr/2019

News Viewed 1425 times

عالمی بینک کاپاکستان کے ساتھ معاونت جاری رکھنے کا اعلان

عالمی بینک کے صدر ڈیوڈمالپاس نے پاکستان کے ساتھ اپنے معاونت جاری رکھنے کا اعلان کیا اور پاکستان کی اصلاحات کو بھی سراہا ہے۔

پاکستان کے وزیر خزانہ اسد عمر واشنگٹن میں موجود ہیں اور انہوں نے عالمی بینک کے موسم بہار کے اجلاس میں شرکت کی ہے ۔اجلاس میں اسد عمر نے پاکستان کی موجودہ صورتحال کو بیا ن کیا اجلاس میں مختلف نیشنل کمپنیز کے حکام بھی موجود تھے ان سے بھی اسد عمر کی ملاقات ہوئی ان میں کئی نیشنل کمپنیز نے پاکستان میں اپنا کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
اسد عمر نے آئی ایم ایف کے ڈارئیکٹر ڈیوڈلپٹن سے ملاقات کے دوران پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مزاکرات پر بھی بات کی ہے۔عالمی بینک میں تمام حکام نے پاکستان کی موجودہ اصلاحات کو سراہا اور بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس نے پاکستان کے ساتھ اپنے معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
مزید پڑھیں:اسٹیٹ بنک کی جانب سے نیا انکشاف
اسد عمر کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کے لیے آسانیاں پیدا کر رہا ہوں پاکستان میں بے روزگاری ختم کرنا چاہتا ہوں پاکستان کو ہر لحاظ سے عالمی سطح پر لانا چاہتا ہوں۔وزیراعظم ملک میں رہ کر پاکستان کو بہتر بنائیں گے اور ہمٰن ان کا ہر لحاظ سے ساتھ دینا ہے۔اسد عمر کے ساتھ اجلاس میں گورنر بینک طارق باجوہ،خزانہ اور اقتصادی امور کے سیکٹریز نے بھی شرکت کی ہے۔ 

متعلقہ خبریں