28/Dec/2018
News Viewed 1632 times
بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار قادر خان گزشتہ کئی برس سے بیمارہیں تاہم ان دنوں ان کی حالت بہت زیادہ بگڑ گئی ہے اور انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
آگے بھی پڑھیں: اسلم اچھو کی ہلاکت میں را ملوث؟
قادر خان گزشتہ کئی برس سے اپنے بیٹے سرفراز اوربہو کے ساتھ کینیڈا میں رہ رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق قادرخان نے بیماری کے باعث بات چیت کرنا بند کردی ہے جب کہ ان میں نمونیا کی علامات بھی ظاہر ہورہی ہیں, گزشتہ برس ان کے گٹھنے کا بھی آپریشن ہوا تھا لیکن آپریشن کے بعد بھی ان کے والد نے چلنے سے انکارکردیا تھا اس کے بعد سے ہی ان کی حالت خراب ہوتی چلی گئی, 81 سالہ اداکار قادر خان نے اپنے 43 سالہ بالی ووڈ کیریئر میں 300 فلموں میں کام کیا ہے اور250 فلموں میں مکالمے لکھے ہیں۔ انہوں نے مزاحیہ اداکاری کے ساتھ منفی کردار بھی بخوبی نبھائے ہیں