10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

سینیٹ اجلاس،چیئر مین صادق سنجرانی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی عدم موجودگی پر برہم


سیاسی

14/Jul/2021

News Viewed 1206 times

سینیٹ اجلاس،چیئر مین صادق سنجرانی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی عدم موجودگی پر برہم

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اجلاس کے دوران وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی عدم موجودگی پر برہم ہوگئے۔ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ تحریری سوالات کے جواب کیوں نہیں آتے؟آج متعلقہ وزیر سے خو دبات کروں گا۔

نجی ٹی و ی دنیا نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس کے دوران صادق سنجرانی نے سوال کاجواب نہ ملنے اورمتعلقہ وزیرکی عدم موجودگی پربرہمی کا اظہا کیا ،متعلقہ سوال کاجواب وزیرداخلہ شیخ رشید نے دیناتھا ۔

آگے بھی پڑھیں : لفظ ”روحانیت“سے وزیراعظم لڑکھڑا گئے

چیئرمین سینیٹ نے وفاقی وزیر علی محمد خان سے پوچھا کہ اجلاس میں ایف بی آرکے افسرکے علاوہ کوئی موجودنہیں، جن وزارتوں کے سوالات ہیں وہ افسران کہاں ہیں؟، آپ پارلیمانی امورکے وزیرہیں،بتائیںافسران کیوں موجودنہیں؟، صادق سنجرانی کی جانب سے وارننگ بھی دی گئی کہ آئندہ اجلاس میں سیکرٹریزاورمتعلقہ افسران ایوان میں موجودہوں۔

متعلقہ خبریں