25/Apr/2019
News Viewed 1739 times
سپریم کورٹ آف پاکستان نے موبائل فون کارڈز پر پھر سے ٹیکس بحال کر دیا ہے اب مزید کوئی بھی کمپنی کارڈز پر پورا بیلنس مہیا ء نہیں کرے گی۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے موبائل فون کارڈز کی تمام کمپنی کو گذشتہ سال ٹیکس لینے سے روک دیا تھا اور حکومت کو بھی عوام سے موبائل کارڈز سے پر کسی قسم کا ٹیکس لاگو کرنے سے روکا تھا۔تاہم ابھی سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس پر دوبارہ بات چیت کرتے ہوئے تمام موبائل نیٹ ورکس پر ٹیکس بحال کر دیا ہے اس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ موبائل ٹیکس پر نوٹس پانچ معزز ججز نے لیا ہے اور معزز جج کبھی غلط فیصلہ نہیں لے سکتے۔
مزید جانیں:موسم گرما میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی:حکومت پاکستان
اس کے علاوہ چیف جسٹس آصف کھوسہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر میں لاکھوں لوگوں سے ٹیکس لیا گیا جو کہ اس کے حقدار بھی نہیں ہیں۔ہماری قوم وکیل کو ہزاروں روپے دے دیتی ہے مگر حکومت ٹیکس مانگے تو ان کے منہ بند ہو جاتے ہیں۔پاکستان بھر میں ٹی وی دیکھنے پر بھی ٹیکس لاگو ہے اور وہ بھی عوام دیتی ہے حکومت جس طرح ٹیکس لاگو کر رہی ہے اب پاکستان کی آب و ہوا پر ہی ٹیکس رہ گیا۔