11/Apr/2019
News Viewed 1797 times
ٓآئی سی سی ورلڈ کپ کی ٹرافی اپنے پوری دنیا کے دورے میں پاکستان پہنچ گئی ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ٹرافی کو دبئی سے اسلام آباد لے کر آئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ میں پاک فوج اور پی سی بی کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ہمیں معلوم ہے کہ کرکٹ پاکستان میں سب سے زیادہ کھیلا جانے والا کھیل ہے اور یہ لوگوں کا پسندیدہ کھیل بھی ہے ۔دنیا بھر میں کرکٹ کو بہت اہمیت حاصل ہے۔انکا کہنا تھا کہ جیسے اب صرف دورے کے لیے ٹرافی کو پاکستان لایا ہوں کوشش کریں گے کہ اس ٹرافی کو عالمی میچ کھیل کر واپس وطن لا سکوں ۔ٹرافی کو پاکستان کے چاروں صوبوں میں لے جایا جائے گا ۔
مزید جانیں:پی سی بی نے وسیم اکرم کا مشورہ ماننے سے انکارکردیا
ان کا کہنا تھا کہ عالمی کپ کی ٹرافی کو پاکستان لا کر بہت پرجوش محسوس کر رہا ہوں اور اسے دوبارہ وطن لانے میں ہم اپنی پوری کوشش کریں گے۔گزشتہ سال بھی ٹرافی پاکستان میں آئی تھی اس بار 14اپریل تک اسے پاکستان میں رکھا جائے گا پاکستان کے تمام صوبوں میں دورہ کر وایا جائے گا۔13اپریل کو کراچی کو لاہور لایا جائے گا اور 14اپریل کو کراچی جائیں گے کراچی میں ٹرافی کے استقبال پر آتش بازی بھی کی جائے گی۔