10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

جنوبی افریقا جیت کے قریب، سنچورین ٹیسٹ


اسپورٹس

28/Dec/2018

News Viewed 1975 times

سنچورین ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں بھی دھوکا دے گئی اور پوری ٹیم صرف 190 رنز پر آؤٹ ہوگئی

آگے بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس فر وخت ہو گئے


پہلی اننگز کے 42 رنز کے خسارے کی وجہ سے گرین کیپس نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 149 رنز کا ہدف دیا ہے, اسپورٹس پارک سنچورین میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے محض دو روز میں مجموعی طور پر تیسری اننگز بھی مکمل ہوگئی، میزبان ٹیم کے بولرز نے شاندار بولنگ کی بدولت 190 رنز پر گرین کیپس کو آل آؤٹ کرکے پوری طرح میچ پر گرفت حاصل کرلی ہے, پاکستان کی جانب سے امام الحق صفر، فخرزمان 12، شان مسعود 19 ، اسد شفیق 7 ،اظہرعلی 36، کپتان سرفراز احمد صفر، حسن علی 20 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیان اولیور نے 6، کگیسو رابادا نے 3 اور ڈیل اسٹین نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی, میزبان ٹیم گزشتہ 100 سال میں کبھی بھی 150 سے کم ہدف کے تعاقب میں ناکام نہیں ہوئی اور سنچورین پروٹیز کا مضبوط قلعہ سمجھا جاتا ہے جہاں انہیں 18 میچوں میں صرف 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں