10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

جڑواں شہروں میں بارش، سیلابی صورتحال سے نمنٹنے کا پلان تیار، پاک فوج نے اعلان کردی


ٹیکنالوجی

28/Jul/2021

News Viewed 1256 times

جڑواں شہروں میں بارش، سیلابی صورتحال سے نمنٹنے کا پلان تیار، پاک فوج نے اعلان کردی

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش کے باعث سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے  پلان ترتیب دے دیاگیاہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر نے بتایا کہ موسلا دھار بارش سے نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہےجبکہ اسلام آباد کے سیکٹر ای 11میں بھی کئی مقامات پر پانی بھر گیا ہے،  پاک آرمی کے دستے ریسکیوآپریشن میں سول انتظامیہ کی مددکررہے ہیں۔

آگے بھی پڑھیں: ملک کے کن علاقوں میں آج بارش برسے گی؟محکمہ موسمیات نے بتادیا

ادھر   محکمہ موسمیات  نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران  پنجاب  اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے اور کہا کہ  کراچی ، ٹھٹہ، بدین اور تھر پارکر میں  بارش ہو سکتی ہے،  کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کی توقع ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، پشاور اور گوجرانوالہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ  بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں