10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

سرکاری افسران اور ملازمین کے احتساب کیلئے خودمختار کمیشن بنانے کا فیصلہ


سیاسی

18/Dec/2018

News Viewed 1757 times

پنجاب حکومت نے سرکاری افسران اور ملازمین کے احتساب کے لیے ایک آزاد اور خودمختار کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جو نہ صرف تحقیقات کرے گا بلکہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے افسران کو سزائیں بھی دے سکے گا۔

مزید بھی پڑھیں:وزیراعظم کے 100 روزہ ایجنڈے پر کام تیزی سے جاری


کونفلیکٹ آف انٹرسٹ ایکٹ 2018 کے تحت بننے والا یہ کمیشن سرکاری افسران کے فرائض اور نجی مفادات کا فرق واضح کرے گا, کمیشن ایک چیئرمین اور دو ممبران پر مشتمل ہوگا۔ چیئرمین وہ شخص ہوگا جو ہائیکورٹ کا جج بننے کا اہل ہوگا جبکہ ممبران میں ایک گریڈ 20 کا ریٹائرڈ سول سرونٹ جبکہ دوسرا فنانشل مینجمنٹ کا ماہر ہوگا, کوئی بھی شہری فرائض سے ہٹ کر اختیارات کے استعمال پر سرکاری افسران کے خلاف کمیشن میں شکایت درج کراسکے گا۔

متعلقہ خبریں