08/Apr/2019
News Viewed 1926 times
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے آئین بدلتے ہوئے ڈپارٹمنٹل ٹیموں کو قومی کرکٹ سسٹم سے باہر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پی سی بی کے فرسٹ کلاس ڈھانچے کو پاکستان وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر نیا اور پر کشش بنایا جا رہا جس کی تیاری مکمل ہونے کے قریب ہے۔نئے کرکٹ سیشن میں ڈپارٹمنٹل ٹیموں کو ختم کر دیا جائے گا اور قمی کرکٹ کھیلنے کے لیے صرف پاکستان کے باصلاحیت اور ہونہار کرکٹر ہی فرسٹ کلاس میں کھیل سکیں گے اور قومی کرکٹ میں حصہ لے گے۔
مزید پڑھیں:وہاب ریاض ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں
کرکٹ بورڈ میں ریجن بنائے جائے گیں جو میچ میں اپنا کردار اچھا دیکھائے گا اس کھلاڑی کو ریجن میں داخل کر لیا جائے گا اور اگلے میچز میں کھلایا جائے گا ۔ریجن میں 10میچز کھیلے جائیں گے اور ان میں سے کھلاڑیوں کو چنا جائے گا اور پھر 12میچ ڈومیسٹک ہونگے جن میں ریجنکے کھلاڑیوں کو چنا جائے گا کہ کون قومی کرکٹ کھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور پھر اس کھلاڑی کو فرسٹ کلاس میں کھلایا جائے گا۔
اس تمام کام کو سر انجام دینے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈھانچے کو ایک نئی تخلیک دی گئی ہے جس کی تیاری ابھی مکمل ہونے کو ہے پاکستان وزیراعظم عمران خان کے کہنے کے مطابق کرکٹ بورڈ نے ڈپارٹمنٹل ٹیموں کو قومی سطح سے خارج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔