10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواست آج عدالت میں پیش


سیاسی

08/Apr/2019

News Viewed 1870 times

حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواست آج عدالت میں پیش

سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز آج لاہور ہائیکورٹ میں اپنی ضمانت کی درخواست لے کر پیش ہونگے۔

لاہور ہائیکورٹ کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔حمزہ شہباز کی سکیورٹی کے لیے 568پولیس اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہیں اور 2ایس پی ،6ڈی ایس پی اور10انسپیکٹر بھی ڈیوٹی کر رہے ہیں اور عدالت کے باہر بڑی تعداد پر اہلکار موجود ہیں ۔
مزید جانیں:حمزہ شہباز کے گارڈز کیخلاف مقدمہ درج
نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کے لیے میاں شہباز شریف کے گھر پر 5اور6اپریل کو چھاپے مارے مگر ن لیگی کارکنوں نے گرفتاری نہ ہونے دی جس کے باعث عدالت نے آج تک حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کے احکام ملتوی کر دیے۔آج حمزہ شہباز اپنی ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں نگے اور عدالت سے اپنی ضمانت کی درخواست کریں گے۔
دو رکنی بینچ ملک بشیر احمد خان کی سربراہی میں حمزہ شہباز کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

متعلقہ خبریں