10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

ڈرون شہد مکھی کا تجربہ


ٹیکنالوجی

22/Dec/2018

News Viewed 2162 times

شہد کی مکھیاں بہت طویل فاصلہ طے کرتی ہیں۔ ان کی پیٹھ پر ہلکے برقی آلات لگا کر ایک وسیع علاقے کے متعلق معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

اب یہ بھی پڑھیں: بیمار چیونٹیاں دیگر صحت مند چیونٹیوں سے دور رہتی ہیں


کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ کے شیام گولکاٹا اور ان کے ساتھیوں نے کہا ہے کہ عام ڈرون 20 سے 30 منٹ تک پرواز کرسکتا ہے اور اسے دوبارہ چارج کرنا ہوتا ہے لیکن اگر مکھیوں پر نہایت مختصر اور نفیس آلات لگا دیئے جائیں تو وہ کئی گھنٹوں تک ڈرون بن کر ہمیں کسی علاقے کا درجہ حرارت، نمی یا فصل کی کیفیت سے آگاہ کرسکتے ہیں, ماہرین نے برقی آلات کا ایک ایسا مجموعہ تیار کیا ہے جس میں کئی طرح کے سینسرموجود ہیں جو کسی بھی علاقے کی خبر دے سکتے ہیں۔ انہیں چلانےوالی بیٹری ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد سات گھنٹے مسلسل چلتی رہتی ہے اور جوں ہی مکھیاں واپس اپنے چھتے میں جاتی ہیں تو رات کے وقت بیٹری چارج ہونے لگتی ہے۔

متعلقہ خبریں