02/May/2019
News Viewed 2040 times
پاکستانی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضما م الحق،ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور بقیہ پی سی بی ممبران کو اپنی نوکریوں پر قائم رہنے کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کی ضرورت ہے۔
پاکستا ن کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ ورلڈ کپ ختم ہونے تک قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ پر کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی اور ورلڈ کپ میچز میں قومی ٹیم کیسی کارکردگی دکھاتی ہے اس سے پتہ چلے گا کہ انضمام الحق اور مکی آرتھر اور دیگر ممبران کو ان کی ملازمت پر پکا کرنا ہے یا پھر انہیں پی سی بی کو خیر آباد کہنا ہوگا۔
مزید جانیں:ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم ٹور میچ میں کامیاب
یکم مئی کو اس معاہدے میں ڈھائی ماہ کی توسیع کر دی گئی ورلڈکپ کے بعد اس معاہدہ پر بات کی جائے گی اور انضمام الحق، توصیف احمد،وجاہت اللہ واسطی اور وسیم حیدر مزید تین ماہ تک بطور چیف سلیکٹر ہی ملازمت کریں گے اور ان کو تنخواہ دی جائے گی۔انضمام الحق موجودہ 14لاکھ کے بھاری پیکج پر کام کر رہے ہیں۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ انہیں ورلڈ کپ سے پہلے نیا معاہدہ طے کرنا ہے مگر انہیں بھی کہا گیا کہ تمام معاہدے اب ورلڈ کپ کے بعد ہی طے پائیں گے۔