20/Nov/2018
News Viewed 2306 times
2روزہ بین الاقوامی رحمت اللعالمین کانفرنس آج جناح کنونشن سینٹر اسلام آبادمیں ہو گی۔ کانفرنس کے پہلے روزوزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے جبکہ دوسرے روزکے اختتامی سیشن میں صدرمملکت عارف علوی شرکت کریں گے جب کہ رحمت اللعالمین کانفرنس میں علما، اسکالرزاورغیرملکی وفود بھی شرکت کریں گے, وزیر اعظم کی کانفرنس میں شرکت اورخطاب کوبھی حتمی شکل دیدی گئی، کانفرنس میں بھارت، ایران، سعودی عرب اورمصر سمیت دیگرممالک کے اسکالرشرکت کریں گے۔عراق سے ڈاکٹرعمارنقشوانی پاکستان پہنچ گئے،عمار نقشوانی دنیاکے500 بااثر مسلمانوں میں کم عمرترین مذہبی اسکالرہیں، وفاقی وزیر مذہبی امورنور الحق قادری نے ڈاکٹرعمارکااستقبال کیا۔
مزید بھی پڑھیں:جو لیڈر یوٹرن نہ لے وہ لیڈر ہی نہیں، وزیراعظم
وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ کانفرنس میں شرکت کیلیے عالمی مذہبی اسکالرزپاکستان پہنچ گئے ہیں، وزیراعظم کی ہدایت پرکانفرنس کی حتمی تیاریوں کیلیے حکام کااہم اجلاس بھی ہوا، جس میں وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری اور وزیراطلاعات فوادچوہدری،وزیراعظم کے معاونین خصوصی افتخاردرانی اورذوالفقاربخاری بھی شامل ہوئے، اجلاس میں کانفرنس کی تیاریوں کاجائزہ لیا گیا۔