28/Jan/2019
News Viewed 1862 times
جوہانسبرگ کا بریسٹ کینسر کی آگاہی کے سلسلے میں گلابی وردی میں کھیلنا پاکستان کے لئے اچھا ثابت ہوا۔جنوبی افریقا کی ٹیم 41 اوورز میں 164 رنز بنا کر آوٹ ہوئی جبکہ پاکستانی ٹیم نے یہ ہدف با آسانی سے اپنے نام کر لیا۔ محمد رضوان کو سرفرازاحمد کی جگہ ٹیم میں رکھا گیااور عثمان خان کو حسن علی کی جگہ رکھا جو شنواری گیارہ رکنی ٹیم کا حصہ تھے۔
جیت کو حاصل کرنے کے لئے امام ا لحق اور فخر زمان نے اچھے رنز کے ساتھ میچ کو شروع کیااور ستر’70‘رنز کی شراکت قائم کی اورفخر زمان ’44‘ رنز بنا کر آؤٹ ہووے، فخر زمان نے اپنی باری میں سات چوکے لگائے۔میچ کو اپنے نام کرنے میں صرف ایک رن درکار تھا کہ امام الحق بڑی شارٹ کھیلنے کے چکر میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔
زرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے نسل پرستی پر غلط الفاظ استعمال کرنے پر کپتان سر فراز احمد پر چار میچز کی پابندی عائد کردی جس کے باعث ٹیم کے فرائض شعیب ملک کے سپرد کر دئے گئے۔