10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

اسما رٹ فون کے 5 حیرت انگیز فیچر


ٹیکنالوجی

04/Dec/2018

News Viewed 2221 times

اگلے سال اسمارٹ فون میں 5 نئے فیچرز غالب ہوں گے۔

اسمارٹ فون ہر روز جدت سے گزررہے ہیں اور اب خیال یہ ہےکہ 2019 کا سال اس ضمن میں کئی اختراعات سے بھرپور ہوگا اسمارٹ فون کے تجزیہ کاروں کے مطابق اگلے برس اسمارٹ فون حیرت انگیز جدتوں سے مرصع ہوں گے اور ان میں زائد لینس اور کیمروں کی پیشگوئی بھی کی جارہی ہے۔ لیکن سب سے پہلے 146146ففتھ جنریشن145145 کا احوال سن لیجئے۔ اگلے سال فائیوجی فون عام ہوں گے جبکہ موٹرولا نے اپنے بعض اسمارٹ فون کو فائیو جی موڈ کے ساتھ پیش کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔ اگرچہ فائیو جی انفراسٹرکچر پوری دنیا میں ابتدائی مراحل میں ہے لیکن اسمارٹ فون بنانے والی کمپنیون نے اس کی تیاری شروع کردی ہے اگلے 12 ماہ میں فائیو جی سروس جاری ہونے کا امکان تو ہے اسی بنا پر اس عرصے میں ون پلس، سام سنگ، سونی اور ہواوے نے ایسے فون لانچ کرنے کی تیاری شروع کردی ہے ۔ تاہم ایپل اور گوگل نے اب تک خاموشی نہیں توڑی ہے۔ فائیو جی سروس کے بعد فون میں ڈیٹا کی رفتار کئی گنا بڑھ جائے گی اور لوگ اس حیرت انگیز خوبی کو بہتر طور پر محسوس کریں گے ایک ماہ قبل چین کی غیرمعروف کمپنی رویول نے فلیکس پائی کے نام سے دنیا کے پہلے فولڈ ہوجانے والے فون کی تفصیلات دیتے ہوئے دسمبر 2018 میں اس کی فروخت کا اعلان کیا تھا اس کے بعد سام سنگ نے اپنے فولڈ ہوجانے والے فون کی تفصیلات جاری کیں اور اگلے برس کئی کمپنیاں ایسے اسمارٹ فون پیش کریں گی جو کھل کر ٹیبلٹ اور بند ہوکر ایک فون کے برابر رہ جائیں گے۔ ہواوے کے سی ای او رچرڈ یو نے بھی کہا ہے کہ وہ 2019 میں اپنا پہلا تہہ ہوجانے والا اسمارٹ فون فروخت کریں گے قارئین کو یاد ہوگا کہ ایک سال قبل بیزل لیس اسمارٹ فون کا بہت چرچا تھا یعنی فون کے ڈسپلے میں کم سے کم جگہ رکھی جائے اور اوپر تھوڑی سی جگہ پر سینسرز اور فرنٹ کیمرہ لگادیا جائے لیکن وہ بہت کامیاب نہ ہوا ۔ اس کے بعد ایپل نے ایک آپشن متعارف کرایا جس میں اسکرین ڈسپلے کو بڑھایا گیا اور اوپر تھوڑی سی جگہ پر سارے سینسر اور کیمرے سمودیئے گئے۔ ایپل نے اسے نوچ کا نام دیا۔

مز ید پڑھیں:چاند کے انتہا ئی نا یا ب پتھر


نوچ ایپ ایک طرح کا وال پیپر ہی ہے اور اس کی مقبولیت کے بعد پورا فون قریباً اسکرین ہی دکھائی دیتا ہے۔ اس کی مقبولیت کے بعد اینڈرائڈ فون میں بھی نوچ کے آپشن شامل کئے گئے۔ اب ہر جدید اینڈرائڈ فون میں بھی نوچ دیکھا جاسکتا ہے۔ اگلے سال اس نوچ مزید فیشن میں شامل ہوگا۔ اس کا ذیادہ تعلق ڈسپلے سے ہے جس سے اسمارٹ فون فل اسکرین دکھائی دیتا ہے اس ضمن میں تمام کمپنیاں کوشش کررہی ہیں جبکہ ون پلس سکس ٹی کمپنی کے فون میں نوچ نہ ہونے کے برابر ہے۔ ہواوے بھی اس دوڑ میں شامل ہے اور اگلے برس نوچ کا رحجان برقرار رہے گا۔ دوسری جانب فرنٹ کیمرے کو بھی چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس میں کچھ کامیابی ملی ہے سام سنگ اے نائن نے اپنے فون میں چار لینس لگادیئے ہیں اور اگلے سال ان کی تعداد بڑھتی جائے گی بلکہ شاید آپ 12 یا 16 لینس والے فون بھی دیکھ سکیں گے۔ ایل جی نے بھی 16 لینس والے کیمرے کی خبر دی ہے۔

متعلقہ خبریں