08/Apr/2019
News Viewed 2089 times
لاہور ہائیکورٹ نے ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواست قبول نہ کی اور 17اپریل تک توسیع کردی ہے۔
حمزہ شہباز آج لاہور ہائیکورٹ میں اپنی ضمانت کی درخواست لے کر پیش ہوئے تھے مگر ان پر لگے کیسز کی وجہ سے عدالت نے ان کی ضمانت میں مزید دیر کردی ہے ان کے وکلا ء نے عدالت کے تمام تر سوالوں کے جواب دیے۔عدالت کے مطابق ابھی تک حمزہ شہباز پر لگے کسی بھی کیس میں ان کو گرفتار کرنے کے وارنٹ جاری نہیں ہوئے ۔
مزید جانیں:حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواست آج عدالت میں پیش
نیب نے شہباز شریف کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں بناء کسی وارنٹ کے گرفتار کرنے کی کوشش کی ہے ۔نیب کے وکیل کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز پر کل تین کیسز ہیں جن میں آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس،رمضان شوگر مل اور صاف پانی کے کیس ہیں۔ابھی تک ان کیسز میں صرف میں سنوائی جاری ہے مگر حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے وارنٹ نہیں جاری ہوا۔
عدالت نے تمام تر دلیلوں کی بنا پر حمزہ شہباز کی ضمانت میں 17اپریل تک کی توسیع کردی ہے اور ساتھ ہی حمزہ شہباز کو ایک کروڑروپے کے عہد نامے جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔