06/Mar/2019
News Viewed 2488 times
نامور فرانسیسی کمپنی نے دنیا کی مہنگی ترین گاڑی متعارف کرائی جس کے چند لمحوں کے بعد ہی وہ کار فروخت ہو گئی۔فرانس کی کمپنی ’بوگاٹی‘ کی جانب سے متعارف کروائی گئی ’ لاوائٹورنوائر ‘ نامی کار جنیواانٹرنیشنل موٹر شو میں پیش کی گئی۔ دنیا کی اس مہنگی ترین کار کے متعارف کروانے کے چند لمحوں میں ہی فروخت ہو گئی۔ زرائع کے مطابق کمپنی کی طرف سے خریدار کی شناخت ظاہر نہیں کروائی گئی۔
زرائع کے مطابق لاوئٹور نوائر کی قیمت 19ملین ڈالر ہے جو کہ پاکستانی تقریباََ پونے تین ارب روپے بنتے ہیں۔زرائع کے مطابق اس کار میں سولہ سیلنڈر انجن اور دو دروازوں والی سیاہ بوگاٹی کاربن فائبر سے بنی ہے۔ اس کار کو کمپنی کی 110ویں سالگیرہ کے موقع پر پیش کیا گیا اور فروخت بھی کر دیا گیا۔
مزید بھی پڑھیں: سم سنگ گلیکسی ایس10مہنگا ترین فون؟
زرائع کے مطابق اس کار کا ڈیزائن 1930میں پیش کردہ ایس سی ایٹلانٹک57 کے مشابہ ہے۔ اس کار کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ کار ایک گھنٹے میں 180 میل تاک سفر طے کر سکتی ہے ۔
‘La Voiture Noire’ – every feature convinces through its novel and timeless design language. #Bugatti #BugattiAtlantic #Type57SC #BugattiHistory #BugattiStory #LaVoitureNoire #AutomotiveHauteCouture #Bugatti110Years #Bugatti110Ans #GenevaInternationalMotorShow #GIMSSwiss pic.twitter.com/sVH9WWjSJD
— Bugatti (@Bugatti) March 5, 2019