09/Apr/2019
News Viewed 1945 times
سا بق وزیراعلیٰ میاں شہباز شریفنے وزیر اعظم عمران خان کے خط کا جواب لکھ دیا ہے جس میں انہوں الیکشن کمیشن کے ممبران کے نام تحریر کیے ہیں۔
گزشتہ دنوں میں عمران خان کے سیکرٹری نے جب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھا تو انہوں نے اعتراض کرتے ہوئے اس خط کو قبول نہ کیا اس کے عمران خان نے خود انہیں خط لکھا جس میں الیکشن کمیشن ممبران کے نام بتانے کا اعطراف کیا ۔وزیراعظم کا خط قبول کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے خط کا جواب دیا اور اس میں ممبران کے نام تحریر کر دیے۔
مزید پڑھیں:شریف خاندان زرداری سے بھی دو ہاتھ آگے:منی لانڈرنگ کیس
شہباز نے بلوچستان اور سندھ کے لیے تین تین ممبران منتخب کیے ہیں ۔بلوچستان کے الیکشن کمیشن ممبران میں شاہ محمود جتوئی،نور مسکان زئی اور محمد رؤف عطا کے نام شامل ہیں ۔سندھ کے ممبران میں
عبدالرسول میمن ،نورالحق قریشی اور خالد جاوید کا نام شامل ہے۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ممبران کے نام تجویز کرنے کے ساتھ ہی ان کی سی ویز بھی وزیراعظم کو بھیج دی ہیں۔