27/Mar/2019
News Viewed 1836 times
ابو ظہبی میں ہونے والی ون ڈے سیریز میں آج پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف آخری میچ جو کہ پاکستان کے لیے جیتنا ضروری ہے ورنہ قومی ٹیم سیریز سے باہر ہو جائے گی۔
آج شام 4بجے ابو ظہبی میں ہونے والا میچ شاہینوں کا سیریز برقرا ر رکھنے کا آخری موقع ہے کیو نکہ پاکستان پہلے ہی آسٹریلیا سے 2میچ ہار چکا ہے اگر آج کے میچ میں بھی پاکستان کو شکست ہوئی تو پاکستانی ٹیم کا ون ڈے سیریز میں آج آخری دن ہوگا ۔
مزید پڑھیئے:ٹوئنٹی 20میں شاہین ایک دفعہ پھر سرخروع
جیسا کہ پاکستان ٹیم کے کپتان شعیب ملک ہیں اور انہوں نے آج کا میچ جیتنے کے لیے ٹیم کو اچھی تربیت دی اس کے ساتھ ہی آج کے میچ کی فتح کے لیے جنید خان اور عثمان شنواری کو کھیلنے کا موقع دیا جانے کا امکان ہے ۔
یاد رہے کہ جنید خان اور عثمان شنواری ون ڈے سیریز کے دونوں میچز میں موجود تھے مگر انہیں کھیلنے کا موقع نہ دیا گیا آج کے میچ میں ان کے کھیلنے کے امکان ہیں۔