28/Dec/2018
News Viewed 2240 times
عمر رسیدہ افراد میں ایک انتہائی عام جزو وٹامن ڈی کی کمی ڈپریشن کی وجہ بنتی ہے اور 75 فیصد کیسز میں وٹامن ڈی جیسے اہم جزو کی کمی ہی ڈپریشن کا مرض پیدا کرتی ہے۔
اب یہ بھی پڑھیں: دل کے مریضوں کیلئے پہننے والی ای سی جی مشین تیار
چارسالہ تحقیق اور سروے کے بعد ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ عمر رسیدہ افراد کس طرح معمولی سی احتیاط کرکے ذہنی تناؤ سے محفوظ رہ سکتے ہیں, اگر نوجوان بھی وٹامن ڈی کی مناسب مقدار کو یقینی بنائیں تو آگے چل کر ڈپریشن کے شکار نہیں بنتے, ماہرین نے یہ اہم تحقیق کی ہے جو اپنی نوعیت کا اہم مطالعہ ہے جس میں وٹامن ڈی اور ڈپریشن میں کمی کا واضح تعلق دکھایا گیا ہے۔ اس سروے میں 50 سے زائد عمر کے 4 ہزار کے قریب لوگ شامل تھے اور ان کا دو سال اور چار سال بعد دوبارہ جائزہ لیا گیا, اس عرصے میں 400 افراد ڈپریشن کے شکار ہوئے اور ان کی اکثریت میں وٹامن ڈی کی کمی نوٹ کی گئی تھی, ڈاکٹروں کا مشورہ ہے کہ روزانہ صبح 10 سے 12 بجے کی دھوپ میں کم سے کم نصف گھنٹہ گزارا جائے تاکہ جسم کو وٹامن ڈی سازی کے اجزا مہیا ہوسکیں۔