10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ پر شاہینوں کا خوف طاری


اسپورٹس

15/Apr/2019

News Viewed 1875 times

ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ پر شاہینوں کا خوف طاری

ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے ہی پاکستان ٹیم کے لیے غیر ملکی ٹیموں کے کپتان اپنی رائے دینے لگے اور ان پر پاکستان کا خوف طاری ہو گیا ہے ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے لیے اتنی تیار ہے کہ غیر ملکی ٹیمیں بھی تعریف کرنے لگیں اور پاکستان کے ساتھ میچ کا انتظار کرنے لگیں ہیں ۔14اپریل بروز اتوار کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سہواگ نے پاکستان کے متعلق باتیں کی اور کہا کہ ٹیم تیار ہے اور ہو سکتا ہے کہ اس بار ہمیں جیتنے کے لیے بہت زیادہ محنت کرنی پڑے ۔
مزید پڑھیں:پاک بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ ہوگا؟
اس کے ساتھ ہی آج انگلینڈ کی ٹیم کی کپتان ایون مورگن نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم اس بار اپنے پوری زور کے ساتھ آئے گی اور ہو سکتا ہے اس بار ٹرافی پاکستان میں ہی جائے ہمیں پاکستان کے ساتھ مقابلے کے لیے بے صبری سے انتظار ہے ۔پاکستانی ٹیم حال ہی میں آسٹریلیا سے وائٹ واش ہوئی ہے مگر ہم ٹیم کو جس لحاظ سے کھیلتا ہوا دیکھ رہے ہیں پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں شخصت نہیں لے گی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ کپ سے قبل ہونے والے میچز میں پاکستانی ٹیم کو اور تیاری کرنے کا موقع مل رہا ہے اور وہ ایسا ہی کریں گے ۔
ان کا کہنا تھا پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کی بہترین ٹیموں اور پسندیدہ ٹیموں میں دوسرے یا تیسرے نمبر پر ہے اور انکو اس بار پہلے نمبر پر آنے سے کوئی روک تو نہیں سکتا البتہ ہم ان کے خلاف کوشش ضرور کریں گے اور امید کرتے ہیں اس بار ورلڈ کپ ہمارا ہوگا۔ 

متعلقہ خبریں