27/Mar/2019
News Viewed 1855 times
سابق وزیر اعظم میا ں نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے رہائی مل گئی ہے جیل سے باہر آتے ہی ان کے کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ پڑی انہوں نے نواز شریف کے لیے نعرہ بازی شروع کردی۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف 30گاڑیوں کے ساتھ اپنی رہائش گاہ جاتی امراکی طرف روانہ ہوئے۔ ان کے جیل سے باہر آنے سے پہلے ہی جیل کے باہر ان کے چاہنے والوں کی بڑی بھیڑ موجود جو کہ میاں نواز شریف کی رہائی پر بہت خوش تھے نواز شریف نے انکا شکریہ ادا کرتے
ہوئے اپنی رہائش گا ہ کی طرف روانہ ہو گئے۔
مزید پڑھیئے:شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی آج احتساب عدالت میں پیشی
نواز شریف کو سپریم کورٹ نے صرف 6ہفتوں کے لیے رہا کیا ہے تاکہ وہ اپنا طبی معائنہ کروا سکیں۔
سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف پچھلے 15سالوں سے بیمار ہیں مگر انہوں کسی سے اس بات کا ذکر نہ کرتے ہوئے اپنے آپ کو کام کے ساتھ جوڑے رکھا ۔
اسی کے ساتھ نیب کے وکیل جہانزیب بھروانہ کا کہنا ہے کہ ’’نواز شریف کی اپیل حتمی دلائل کے لیے مقرر ہو چکی ہے ،نیب نواز شریف کی سزا میں اضافے کی درخواست دے چکا ہے۔نواز شریف کی 24گھنٹے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے،ان کی زندگی کو کسی قسم کا خطرہ نہیں ہے ۔نواز شریف کی اینجیو گرافی پاکستان میں کی جا سکتی ہے ۔ہسپتالوں میں جدید ترین سہولتیں موجود ہیں۔
سپریم کورٹ کی جانب سے میاں نواز شریف کو مختصر رہائی دی گئی ہے تا کہ وہ اپنی رہائی کے دوران پاکستان سے کہیں سے بھی علاج کروا لیں۔