24/Oct/2018
News Viewed 2433 times
گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان نے ضمنی الیکشن میں پشاور سے ہارکا مزا چکھتے ہوئے اپنے بھائی کو الیکشن میں لانے کی غلطی تسلیم کر لی۔ میڈیا والوں سے بات کرتے ہوئے گورنر شاہ فرمان کا یہ کہنا تھا کہ 71ضمنی الیکشن میں بھائی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ درست نہیں تھا،میں اپنا غلط فیصلہ قبول کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ پارٹی کا لیڈر ہوتے ہوئے کہ میں اس بات کو قبول کرتا ہوں کہ میرے سے غلطی ہوئی ہے اور میں اپنی پارٹی سے وعدہ کر تا ہوں کہ آنے والے دنوں میں اپنے خاندان کے کسی فرد کو پارٹی ٹکٹ کے لیے شفارش نہیں کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: (ن) لیگ کے دو سینیٹر نااہل قرار
اتوار کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں پشاور کے حلقے میں کے پی 71 پر جماعت حکمران تحریک انصاف کو افسوس ناک شکست ہوئی جہاں پر گورنر شاہ فرمان کی چھوڑی ہوئی سیٹ عوامی نیشنل پارٹی نے حاصل کر لی۔ گورنر شاہ فرمان کے بھائی ذوالفقار خان کو عوامی پارٹی کے صلاح الدین خان نے شکست دی۔