10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

انجلیناجولی افغان خواتین کے حق میں بول پڑیں


انٹر نیشنل

11/Apr/2019

News Viewed 1949 times

انجلیناجولی افغان خواتین کے حق میں بول پڑیں

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی خواتین کے حق میں تو پہلے بھی بولتی ہیں اور اب انہوں نے افغانستان کی خواتین کے حق میں آواز اٹھائی ہے۔

انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ افغان خواتین کو اپنے لیے آواز اٹھانے کے قابل ہونا چاہیے جس کا مطلب ہے کہ افغان امن مزاکرات میں حصہ لینے والوں میں خواتین کو بھی برابری دی جائے کیونکہ خواتین کی شمولیت ضروری ہے۔جولی کا کہنا تھا کہ اگر ابھی خواتین کو ان کے حقوق نہیں ملتے تو ایسی حکومت کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔نوے کی دہائی میں جب افغانستان پر طالبان نے قبضہ کیا تو انہوں نے خواتین کا گھروں سے نکلنا بند کر دیا ،ان کی تعلیم پر پابندی رائج کردی اور ان کو مختلف سزائیں بھی دی گئی۔

مزید پڑھیں:ہالی ووڈ فلم ’’دی لائن کنگ‘‘جلد ہی رلیز ہوگی

2001میں جب افغانستان میں امن قائم ہوا تو خواتین کے حقوق میں کچھ بہتری آئی مگر ان کو مکمل حقوق نہ مل سکے ۔ابھی بھی افغانستان میں خواتین کو الگ تھلگ رکھا جاتا ہے ان پر ظلم ڈھائے جاتے ہیں خواتین کو اپنی آزادی چھن جانے کا خوف رہتا ہے۔جولی نے کہا کہ خواتین کو اسی خوف کو ختم کرنا ہے اگر وہ اپنے حق میں آواز اٹھائیں گی تو ان کی بات ضرور سنی جائے گی اور انہیں بنیادی حقوق بھی مل جائیں گے۔ 


 

متعلقہ خبریں