05/Dec/2018
News Viewed 2414 times
عظیم سائنس دان آئن اسٹائن کا خط 37 کروڑ روپے سے زائد میں نیلام کر دیا گیا ۔ نیویارک میں نیلام ہونے والے خط میں آئن اسٹائن نے خدا اور دین سے متعلق اپنے اظہار کیا تھا۔
جرمن زبان میں تحریر کردہ خط آئن اسٹائن نے 1954 میں ایک فلسفی ایرک گٹکنڈ کو لکھا تھا جسے سائنس اور مذہب کی بحث میں ایک اہم مسودہ شمار کیا جاتا ہے, آئن اسٹائن نے اس تحریر میں دیگر ادیان سمیت یہودیت کے نظریات سے بھی کھل کر اختلاف اور ان پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
آگے بھی پڑھیں:سونے سے تین گُنا مہنگی جڑی بوٹی
منتظمین نے خط کی ڈیڑھ لاکھ ڈالر تک میں نیلامی کا اندازہ لگایا تھا تاہم یہ تقریباً انتیس لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا۔