10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

ہم سب نواز شریف ہیں


پاکستان

24/Dec/2018

News Viewed 1995 times

مریم نے والد کی تصویر شیئر کراتے ہوئے کہا عوام کی محبت میں گھرا ہوا نواز شریف

مریم نواز نے ٹوئٹر پر والد نواز شریف کی ویڈیو شیئر کراتے ہوئے لکھا کہ نواز شریف عوام کی محبت میں گھرے ہوئے ہیں مریم نواز کا طویل عرصے سے خاموش ٹوئٹر اکاؤنٹ فعال ہوگیا۔ نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنس کے فیصلے کے موقع پر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں والد نواز شریف کی ویڈیو شیئر کراتے ہوئے لکھا کہ نواز شریف عوام کی محبت میں گھرے ہوئے ہیں، دوسرے ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ 146ہم سب نواز ہیں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنادی ہے جب کہ فلیگ شپ ریفرنس میں بری کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :نواز شریف : کمر ہ عدالت سے گر فتا ر


وزمریم نواز نے طویل عرصے بعد ٹویٹر پر اپنے والد نواز شریف اور (مرحوم) والدہ کلثوم نواز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ آخری بار ماں کو دیکھا تو وہ تابوت میں تھیں، اس سے پہلے باپ کو آخری بار مسکراتے ہوئے دیکھا تو وہ ماں کے ساتھ تھے، اللہ آپ دونوں پر رحم کرے، آمین۔

متعلقہ خبریں