21/Dec/2018
News Viewed 1888 times
بینکنگ کورٹ کے باہر جیالوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو نعرے بازی کرتی نظرآئی
جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں 7 جنوری کی توسیع کردی گئی کراچی کی بینکنگ کورٹ میں جعلی اکاؤنٹس کیس سے متعلق سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران آصف زرداری اور فریال تالپورعدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں 7 جنوری کی توسیع کردی سماعت کے دوران بینکنگ کورٹ کے باہر ارکان پارلیمنٹ، ارکان صوبائی اسمبلی اورجیالوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو نعرے بازی کرتی نظر آئی جب کہ عدالت کے چاروں اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں:آصف زرداری کی نواز شریف سے ملاقات
آصف زرداری کی پیشی پرعوامی طاقت کے مظاہرے کا فیصلہ کیا تھا اور پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ارکان اسمبلی اور ملک بھر سے کارکنوں کو کراچی پہنچنے کی ہدایت کی تھی جب کہ شعبہ خواتین کی صدر ڈاکٹر شاہدہ رحمانی کو بھی زیادہ سے زیادہ خواتین کارکن بینکنگ کورٹ کے باہر لانے کا کہا گیا تھا۔