10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

لاہور داتا دربار کے باہر دھماکہ:3افراد جاں بحق


پاکستان

08/May/2019

News Viewed 2467 times

لاہور داتا دربار کے باہر دھماکہ:3افراد جاں بحق

لاہور میں داتا دربار کے باہر پولیس کی گاڑی میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوئے اور ایک شہری شہید ہو گیاہے۔



ذرائع کے مطابق لاہور داتا دربار کے باہر آج صبح دھماکہ ہوا۔دھماکہ پولیس کی گاڑی میں ہوا جو کہ دربار کے باہر کھڑی تھی دھماکہ کی وجہ سے دو پولیس اہلکار اور ایک شہری شہید ہو گئے اور 24افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکہ کی شدت بہت زیادہ تھی جس کی وجہ سے اس کی آواذ دور دور تک گئی البتہ زیادہ نقصان نہیں ہوا۔ دھماکہ کے فوری بعد سکیورٹی رینجرز نے جائے وقوعہ کو گھیر لیا اور علاقے کی چھان بین شروع کر دی ہے۔لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایلیٹ فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم یہ حملہ خودکش تھا یا نہیں اس حوالے سے تفصیلات منظر عام پر نہیں آئی۔
مزید جانیں:بھارتی فوج کی فائرنگ ایک خاتون اور بچہ شہید
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پولیس موبائل میں ہونے والے دھماکے سے متعلق افسوس کا اظہار کیا اور انتظامیہ کو دھماکہ میں زخمی ہونے والوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کی تاقید بھی کی ہے۔

متعلقہ خبریں