11/Jan/2019
News Viewed 2088 times
نئے سے نئے آلات اور مہنگے سے مہنگے فونز کا جنون ایک نو جوان کو عمر بھر کے لئے معزور بنا دیا۔ زرائع کے مطابق چین میں ایک نو جوان نے آئی فون خریدنے کیلئے اپنا گردہ بیچا جس کے کچھ عرصے بعد وہ گردوں کا مریض بن کر رہ گیا، یہ نو جوان ڈائلیسِس جیسی بیماری کا محتاج ہو کر رہ گیا۔ اس نو جوان کی عمر 17 سال تھی جب آئی فون 4ریلیز ہوا، اس فون کو خریدنااس غریب نو جوان کی پہنچ سے باہر تھا جس کے بعد اس نے اپنا گردہ بلیک مارکیٹ میں فروخت کر دیا ، جس کے نتیجے میں وہ آٹھ برس سے گردے کا مریض ہے، اور ڈائلیسِس مشین سے اپنا خون صاف کرواتا ہے۔ زرائع کے مطابق اس غریب طالب علم نے انسانی اعضا کے اسمگلر کے ہاتھوں 3200ڈالر میں اپنا صحت مند گردہ فروخت کر دیا جس کے بعد اس نے اپنی زندگی تباہ کر دی۔
نوجوان وینگ نے یہ خبر گھر والوں کو نہیں بتائی تھی ، اس کی بیماری کا تب پتہ چلا جب اس کی طبعت نے دوسرے گرردے کو متاثرکیااور وہ مستقل طور پر ڈائلائسس کا محتاج ہو گیا۔