02/Aug/2021
News Viewed 1163 times
کراچی (ویب ڈیسک) شہریوں نے بڑی تعداد میں ویکسی نیشن کرانے کے لیے ایکسپو سنٹر کا رجوع کرلیا اور اس کی وجوہات بھی سامنے آگئیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ نہیں معلوم انتظامیہ نےعلاقائی سطح پرویکسین مراکزکہاں بنائے ہیں اور مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ایکسپوسینٹرجیسے ویکسی نیشن مراکزمختلف علاقوں میں بنائے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی والوں کا کہنا ہے کہ صحت کےمراکز میں24گھنٹے ویکسین کی سہولت نہیں ہے اور گھرکےقریبی ہسپتالوں میں محدودتعداد میں ویکسین فراہم کی جاتی ہے۔کئی افراد نے بتایا کہ دن بھر لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر سے نہیں نکل سکتے، ویکسین لگانے کیلئے شام کے بعد ایکسپو سینٹر آجاتے ہیں۔
آگے بھی پڑھیں: پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافہ،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار ...
یاد رہے ذرائع محکمہ صحت نے ویکسینیشن کے اعدادو شمار کے حوالے سے بتایا کہ 6روز میں سندھ میں 10لاکھ سےزائدویکسین لگائی گئیں ، صرف گزشتہ روزسندھ میں ایک لاکھ 93ہزار سےزائد ویکسین لگائی گئیں۔ذرائع محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ 31جولائی کو کراچی میں 71ہزار379افراد نے ویکسین کی پہلی ڈوز لگوائی اور اسی روز کراچی میں 13ہزار 742افراد نے دوسری ڈوزلگوائی۔
ذرائع کے مطابق 26سے31جولائی 6اضلاع میں 6لاکھ سےزائد ویکسین لگائی گئیں، سندھ بھر میں کورونا ویکسین کے64لاکھ51ہزار ڈوز لگائےجاچکے ہیں۔